سمندری میں سالانہ سیرت رحمت للعالمین کانفرنس کا انعقاد
سمندری (نمائندہ دنیا )پاکستان علمائکونسل کے زیر اہتمام گزشتہ روز سمندری میں سالانہ سیرت رحمت للعالمین کانفرنس منعقدہوئی جامع مسجد سیدنا علیؓ میں منعقد ہ کانفرنس میں سید حفظ الرحمن شاہ،قاری انوارالحق علوی،قاری اسلم قادری، اعجاز حسین شاہ،مولانا شعیب بخاری،مولانا وقار احمد،مولانا مقرب افضال،ملک اویس اعوان،قاری شرافت،حافظ محمد بلال،حافظ عمیر اسلم،مولانا سعید احمد و دیگر نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین مولانا محمد شفیع قاسمی نے بھی خطاب میں کہا کہ سیرت طیبہ ساری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ،آقائے دوجہاں کائنات کیلئے رحمت بن کر آئے ،بحثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سیرت پیغمبر کو عام کرتے ہوئے امن،اخوت،اعتدال کی فضا قائم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا یاسر علوی اور دیگر علماءنے کہا کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی دراصل جنت کی ضمانت ہے ،مثالی معاشرہ کے قیام کیلئے ہمیں حقوق العباد کی طرف توجہ دینا ہو گی۔