ملکی خوشحالی کی بنیاد خوشحال خاندان:ڈی سی سیالکوٹ

 ملکی خوشحالی کی بنیاد خوشحال خاندان:ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2.9 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے اور اسی شرح آبادی سے اضافہ ہوتا رہا تو 30 سالوں میں ملک کی آبادی 46 کروڑ ہو جائے۔۔۔

 ملک میں پہلے ہی بیروزگاری ، غذائی قلت، تعلیم، صحت اور رہائشی سہولیات کا فقدان ہے ، 45 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں جبکہ 60 فیصد آبادی ایک کمرے کے گھر میں رہنے پر مجبور اور 40 فیصد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہے ہیں، ایسی صورتحال میں پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، عوام الناس کو مختصر خاندانی نظام کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دینی ہوگی۔ انہیں بتانا ہوگا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کی بنیاد صحت مند اور خوشحال خاندان ہے ۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ ترقی کیلئے لازم ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن بگڑنے نہ پائے جبکہ پاکستان میں آبادی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے ، تعلیمی اور صحت کے ادارے کم پڑ رہے ہیں جبکہ بیروزگاری اور جرائم میں اضافہ بھی اسی وجہ سے ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں