بجلی چوروں،نادہندگان کیخلاف جوائنٹ فورس تشکیل

بجلی چوروں،نادہندگان کیخلاف جوائنٹ فورس تشکیل

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)وزیراعظم کے حکم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، رینجرز، ایف آئی اے ،لیسکو اور خفیہ ادارے بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف جوائنٹ آپریشن کرینگے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی زیر صدارت ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا ،رینجرز،ایف آئی اے اور خفیہ اداروں کے افسروں نے بھی شرکت کی۔ جوائنٹ فورس لیسکو ریجن میں بااثر بجلی چوروں اورنادہندگان کیخلاف نتیجہ خیز آپریشن کریگی۔ذرائع کا کہنا ہے آپریشن کے دوران لیسکو ٹیموں کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،لیسکو چیف کی درخواست پر پاور ڈویژ ن نے جوائنٹ فورس تشکیل دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں