تتلے عالی : منی پٹرول پمپ ، ایل پی جی دکانوں کی بھر مار

تتلے   عالی     :   منی    پٹرول    پمپ    ،    ایل    پی     جی    دکانوں    کی    بھر   مار

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں سیکڑوں مقامات پر غیر قانونی منی پٹرول پمپ،ایل پی جی دکانیں قائم ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی ،گھمن والہ،مرالی والہ،کوٹ نثار شاہ،مجو چک،ارتالی ورکاں،بیگ پور سمیت80سے زائد۔۔۔

دیہاتوں قصبوں کی شاہراہوں،بازاروں،مارکیٹوں گنجان آبادیوں میں دو سے زائد مقامات پر غیر قانونی طور پر مٹی پٹرول پمپ قائم ہیں یہاں ملاوٹ شدہ،غیر معیاری پٹرول کھلا اور فلنگ مشینوں کے ذریعے بیچا جا رہا ہے ،غیر معیاری پٹرول کا استعمال کرنے پر موٹر سائیکلوں کے انجن برباد ہو رہے ہیں،متعدد مقامات پر غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں پر غیر قانونی طور پر ویگنوں،لوڈر گاڑیوں میں ریفلنگ کا دھندہ بھی عروج پر پہنچ گیا ہے ۔اہل علاقہ نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پمپ اور دکانیں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں،ان جان لیوا کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف ٹھوس کارروائی کی جائے جبکہ مقدمات کا اندراج بھی کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں