ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جارہا ہے :منشا اﷲ بٹ

  ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جارہا ہے :منشا اﷲ بٹ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اﷲ بٹ نے کہا ہے کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مفاد عامہ میں جلد از جلد مکمل کیا جارہا ہے اس ضمن میں پبلک ہیلتھ، ضلع کونسل۔۔۔

 ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر تکمیل کر یقینی بنائیں اور اس معیار کو بھی یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب پی پی 47 نول موڑ پر افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما چودھری محمد سلیم، سی او میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز ، سی او ضلع کونسل فدا میر، ڈی ایس پی مبشر حسین، سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالحمید قاسم ، ایم او سروسز بلال احمد، ایس ڈی او ہائی وے عبد الوہاب بن تنویر بھی وہاں موجود تھے ۔محمد منشاء اﷲ بٹ نے سی او ایم سی ایس کو ہدایت کی کہ وہ مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران سے ملکر دکانوں کے پلیٹ فارم پر سے تجاوزات کو ختم کروائیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے فیکٹریوں میں چھٹی کو اوقات کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ملکر ٹریفک کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں