گندم سرکاری قیمت سے کم پر فروخت ،کسانوں کا احتجاج

گندم سرکاری قیمت سے کم پر فروخت ،کسانوں کا احتجاج

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)پنجاب کے اکثر علاقوں میں گندم کی کٹا ئی کا آ غاز ہو گیا لیکن حکومت کی خریداری پالیسی واضح نہ ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں نئی گندم کے بھاؤ سرکاری نر خوں سے 700سے ایک ہزار روپے فی من تک گر گئے۔

 جس سے کاشتکاروں کا استحصال کر کے مڈل مین (آڑھتیوں)نے اپنی تجوریاں بھرنا شروع کردی ہیں ،حکومت نے گندم کے سرکاری ریٹ میں اضافہ کے بجائے پچھلے سال والا ریٹ 3900روپے فی من مقرر کیا ہے لیکن سرکاری سطح پر تاحال گندم کی خریداری شروع نہیں ہو سکی ،اوپن مارکیٹ میں آڑھتی کاشتکاروں سے اونے پونے داموں گندم خرید رہے ہیں ، مقامی منڈیوں میں کاشتکاروں سے گندم 3000سے لیکر 3300روپے تک خریدی جاررہی ہے جبکہ آڑھت اور مزدوری کی مد میں کٹوتیاں بھی کی جاتی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہراحتجاج کر تے ہوئے کا شتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری نرخوں پر گندم خریداری کو یقینی بنایاجائے ، اوپن مارکیٹ کے ریٹ سے فصل کے پیداواری اخراجات بھی پورے نہیں ہوتے ،آ ئندہ فصل کاشت نہیں ہو سکے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں