لدھیوالہ:مہنگی روٹی پر جرمانے ،نوسرباز وں کی وار داتیں

لدھیوالہ:مہنگی روٹی پر جرمانے ،نوسرباز وں کی وار داتیں

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )میونسپل کارپوریشن کے کار سوار جعلی اہلکاروں نے اعوان چوک عالم چوک میں مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے والے 14ہوٹل اور تنور مالکان کو روٹی سرکاری نرخوں پر فروخت نہ کرنے پر مبینہ طور پر ایک لاکھ سے زائد جرمانے کر کے رقم بٹور کر فرار ہو گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سرکاری قیمتوں کو فوری نافذالعمل کرانے کی ہدایات کیں تھیں جسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے کار سوار نوسربازوں نے میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے اہلکار بن کر عالم چوک اور اعوان چوک میں واقع محمد اسلم ،قدیر احمد، نواز، مطلوب علی سمیت14ہوٹل اور تنور مالکان کو ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کر کے جعلی رسیدیں دے کر رقم وصول کر کے فرار ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں