گوجرانوالہ میں گیس کے پریشر کا کو ئی مسئلہ نہیں :جی ایم

گوجرانوالہ میں گیس کے پریشر کا کو ئی مسئلہ نہیں :جی ایم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کی طرف سے صارفین کے مسائل حل کرنے کیلئے چوتھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں22 شہریوں نے مسائل سے آگاہ کیا جن کے مسائل کو موقع پر حل کیا گیا ۔

جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی گوجرانوالہ کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں شہریوں نے گیس کے پریشر ،گیس لیکیج اور نئے کنکشن کے حصول میں دشواریوں اور پیچیدگیوں کے متعلق جنرل منیجر کو آگاہ کیا جس پر جنرل منیجر سوئی گیس نے کچھ مسائل کا حل موقع پر جبکہ کچھ کے حل کیلئے ٹیموں کو متعلقہ علاقوں میں بھجوا دیا ۔کھلی کچہر ی میں چیف انجینئر اشرف مغل ، ڈپٹی چیف انجینئر انجم عباس، انچارج کسمٹر سروس سنٹر عاصم سرور میر اور بلنگ آفیسر نذرہ شریف بھی موجود ہ تھیں ۔جنرل منیجر عمران الطاف نے تمام افسر وں کوفوری طور پر شہریوں کے مسائل کے حل اور صارفین کے ساتھ اخلاق کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کی ۔جنرل منیجر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں اس وقت گیس کے کم پریشرکا کوئی مسئلہ نہیں ،حکومتی ہدایت پر مقررہ وقت میں مکمل پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں