لدھیوالہ :تالے توڑ کر مسجد سے 4لاکھ روپے چوری

لدھیوالہ :تالے توڑ کر مسجد سے 4لاکھ روپے چوری

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)لدھیوالہ میں چور مسجدتقوی کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے اور دربار کے سامنے آٹا چکی کے کنڈے کاٹ کر 40من گندم اور رقم لے گئے ۔

 تھانہ لدھیوالہ کے علاقے حافظ آباد روڈ پرواقع جامعہ مسجد تقوی اہلحدیث کے تالے توڑ کر چور 4 لاکھ روپے لے گئے ، مسجد انتظامیہ کے ذمہ دار عصمت اﷲ مغل نے بتایا کہ بینک بند ہونے کی وجہ سے رقم مسجد کی تجوری میں رکھی تھی ۔ دربار بابا بھولے شاہ کے سامنے چور آٹا چکی کے تالے توڑ کر ڈیڑ ھ لاکھ روپے کی گندم اور رقم لے گئے ۔ حافظ آباد روڈ پرحسنین سٹی کے سامنے بک ڈپو کے باہر سے چور عمران وڑائچ کی موٹر سائیکل لے گئے جبکہ ملکاں والا بازار سے چاند کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں