چاول کی قیمت میں کمی، ذخیرہ اندوزوں کو کا نقصان

چاول کی قیمت میں کمی، ذخیرہ اندوزوں کو کا نقصان

تتلے عالی(نامہ نگار )چاول کی قیمت میں کمی سے ذخیرہ اندوزوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

گزشتہ سال دھان کی کٹائی شروع ہونے پر تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں سینکڑوں ایکسپورٹروں اور لوگوں نے 11ہزار سے 12ہزار روپے فی من چاول کی خریداری کرکے بوریوں میں بھر کر گھروں،حویلیوں،گوداموں میں ذخیرہ کرلئے تھے کہ مہنگے ہونے پر زیادہ منافع ملنے پر فروخت کر دیں گے لیکن چاول بیرون ممالک ایکسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے گودام بھرے کے بھرے رہ گئے اور ریٹ بڑھنے کی بجائے فی من دو سے تین ہزار روپے کم ہوگیا ۔ گزشتہ سال 14سے 16ہزار روپے میں خریدا گیاچاول کا50کلو وزن کا تھیلا کم ہو کر10ہزار800روپے سے 11ہزار 500روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس سے ذخیرہ اندوزوں کو کروڑوں روپے نقصان ہو رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں