ماڈل ٹائون پارک میں قائم غیر قانونی مارکیٹ سیل

ماڈل ٹائون پارک میں قائم غیر قانونی مارکیٹ سیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)جی ڈی اے نے ماڈل ٹائون پارک میں قائم غیر قانونی مارکیٹ سیل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ پی ایچ اے نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پارک کے ایک حصہ کی دیوار مسمار کرکے۔۔۔

وہاں تین شاپس قائم کروا کے مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا آغاز کیا تھا جس پر ڈی اے نے سخت نوٹس لیکر پارک کے ایک کونے کی مسمار کی گئی دیوار کو فوری طور پر تعمیر کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن پی ایچ اے نے اس پر عملدرآمد نہ کیا جس پر مارکیٹ روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا جبکہ پارک میں سیروتفریح کیلئے جانے والے شہریوں کا بھی شدید ردعمل سامنے آیا اس بارے انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جی ڈی اے کو نوٹس لینے کی درخواست کی تھی جس پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے غیاث الدین کے حکم پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ کی زیر نگرانی انفورسمنٹ آفیسر مرزا بابر نے دروازے کو سیل کر دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں