کامونکے :خود کو سرکاری ٹیچر ظاہر کرکے ڈیوٹی دینے والا نگران پکڑا گیا

کامونکے :خود کو سرکاری ٹیچر ظاہر  کرکے ڈیوٹی دینے والا نگران پکڑا گیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اپنے آپ کو سرکاری ٹیچر ظاہر کرکے ڈیوٹی دینے والا نگران پکڑا گیا۔

بتایاگیا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہورہا ہے جس میں شہروزنواز نامی جعلی ٹیچر بھی ڈیوٹی دے رہا تھا۔شک پڑنے پر سپرنٹنڈنٹ نے تحقیق کی تو پتہ چلا اس نے نگران کا آڈر بنا رکھا ہے جس میں اس نے اپنے آپ کو اسلامیہ ہائی سکول مچھرالہ کا ٹیچر ظاہر کیا ہے حالانکہ کہ وہ کسی سرکاری یا غیر سرکاری سکول کا ٹیچر نہیں جس پر سپرنٹنڈنٹ رانامحسن نے جعلی نگران کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں