حافظ آباد:گندم کی خریداری نہ ہونے پرکسانوں کی ریلی

حافظ آباد:گندم کی خریداری نہ ہونے پرکسانوں کی ریلی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ،نامہ نگار) کسان بورڈ کے زیر اہتمام ضلع بھر کے کسانوں اور زمینداروں نے گندم کی سرکاری قیمت پر خریداری نہ کئے جانے اور باردانہ فراہم نہ کئے جانے کے خلاف کسانوں اور۔۔

 زمینداروں نے احتجاجی ریلی نکالی جو علی پور روڈ سے شروع ہوکرفوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲ چٹھہ ملک شوکت علی پھلروان اور رائے امداد علی نے کی۔اس موقع پر کسانوں اور زمینداروں نے گندم کی سرکاری قیمت 39سو روپے نامنظور کے نعرے لگائے اور کہا کہ وہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ اپنی فصل کو اونے پونے بیچ رہے ہیں جس سے سارا فائدہ مڈل مین آڑھتیوں کو پہنچ رہا ہے اور کسانوں اور کاشتکاروں کو فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے سے شدید مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گندم کی پالیسی پر اگر فوری طورپر نظر ثانی نہ کی تو وہ اسمبلیوں کے سامنے احتجاجی دھرنے دیں گے ۔کسانوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی امدادی قیمت 5ہزار روپے مقرر کی جائے ۔اور کسانوں کی گندم کا دانہ دانہ سرکاری قیمت پر خرید کر ان کی پریشانی کا ازالہ کیا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں