این اے 81،بلال اعجاز کی درخواست پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

 این اے 81،بلال اعجاز کی درخواست  پر عدالت کا تحریری فیصلہ جاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے راہنما رانا بلال اعجاز کی درخواست پر ۔۔

تحریری فیصلہ جاری کردیا تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 فارم 48 اور فارم 49 جاری ہونے کے بعد دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم نہیں دیا جاسکتا، انتخابی عمل یا الیکشن پروسیس کے دوران ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا تھا، الیکشن کمیشن کا دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن قانونی اثر نہیں رکھتا، عدالت نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے بلال اعجاز کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں