حافظ آباد:فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عا ئد

حافظ آباد:فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر پابندی عا ئد

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد میڈم سند س ارشاد نے ضلع بھر اور بالخصوص ایم ٹو اور ایم فور کے اطراف میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عا ئد کر دی۔

اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔دریں اثنا محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا ۔اس دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ایک آگاہی واک کی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سند س ارشاد کی زیر صدارت ملیریا سے بچاؤ اور ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے جائزہ کا اجلاس بھی منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے ڈینگی مچھر کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر اور ملیریاکی روک تھام کے لیے تمام محکموں کو مشترکہ جدوجہد جاری رکھنا ہو گی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں