راہوالی:نوسرباز شہری سے 14لاکھ کی کار ہتھیا کر لے گیا

راہوالی:نوسرباز شہری سے  14لاکھ کی کار ہتھیا کر لے گیا

راہوالی (نمائندہ دنیا ) نوسرباز شہری سے 14لاکھ مالیتی کار ہتھیا کر لے گیا، بلال ٹاؤن گوجرانوالہ کینٹ کے محمد عرفان نے۔۔

 باہو موٹرز سے میاں محمد نفیس سے گاڑی 14لاکھ روپے میں خرید کی 13لاکھ روپے موقع پر ادا کردئیے ایک لاکھ اصل کاغذات ملنے پر ادا کرنے تھے وقت مقررہ پر کاغذات کا مطالبہ کیا تو ٹال مٹول کرنے لگا کچھ دنوں کے بعد گھر آگیا کہ مجھے گاڑی دو میں کاغذات لے کر آتا ہو ں اسے امانتاً گاڑی دے دی بعد ازاں واپسی کا مطالبہ کیا تو گاڑی اور اصل کاغذات دینے سے انکاری ہو گیا،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں