ایمن آباد:صوبے کے پہلے ماڈل آپریشن تھیٹر کا افتتاح

ایمن آباد:صوبے کے پہلے ماڈل آپریشن تھیٹر کا افتتاح

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر ،سٹی رپورٹر) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا آر ایچ سی ایمن آباد کا دورہ ۔۔

، اس موقع پر صوبے کے پہلے ماڈل آپریشن تھیٹر کا بھی افتتاح کردیا۔ اس آپریشن تھیٹر کے قیام سے پہلی بار دیہاتی علاقوں کے رورل ہیلتھ سینٹرز میں سرجریز کی سہولت میسر آئیگی۔صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں علاج کی جدید سہولتیں عوام تک آسانی سے پہنچانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے ،ماڈل آپریشن تھیٹر کیلئے سرجن ڈاکٹرز گائناکالوجسٹ اور سینئرڈاکٹرز کی ٹیم ڈیوٹی سرانجام دیگی۔ وزیر صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا،انہوں نے رورل ہیلتھ سینٹر میں آنیوالے مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کمشنر دفتر آمد پر گوجرانوالہ ڈویژن میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈینگی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں ۔ صوبائی وزیر نے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ خواجہ عمران نذیرنے چیمبرآف کامرس کا مختصر دورہ کیا اور صدر چیمبر ضیاء الحق (شیخ فیصل ایوب)سے ملاقات کی۔دوران ملاقات انہوں نے کہا کہ جلد گوجرانوالہ چیمبر کا تفصیلی دورہ کروں گا تاکہ باہمی مشاورت سے گوجرانوالہ کے عوام اور بزنس کمیونٹی کو صحت کے متعلق درپیش مسائل حل کریں گے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں