سمبڑیال :ورکرز تنظیموں نے یکم مزدور ڈے منانے کے انتظامات مکمل کر لئے

سمبڑیال :ورکرز تنظیموں  نے یکم مزدور ڈے منانے  کے انتظامات مکمل کر لئے

سمبڑیال (نامہ نگار ) پاکستان ورکرز فیڈریشن سنٹرل پنجاب کے نائب صدر محمد علی بٹ نے کہا ہے کہ یکم مئی کو مزدور ڈے منانے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

 انہوں نے مختلف یونینز کے عہدداروں کے اجلاس کے بعد بتایا کہ یہ دن شکاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر مزدوروں کو اپنے حقوق کیلئے آواز اٹھانے کی زبان دی ہے ، یکم مئی کو یہ تقریب حکومت پنجاب سے بیسٹ ٹریڈ یونین کا ایوارڈ حاصل کرنے والی فارورڈز گیئر ورکرز یونین(سی بی اے )ساہووالہ ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے ز یر انتظام منعقد ہوگی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں