پروفیسر کاشف مصطفی پیپلا ضلع وزیر آ باد کے صدر منتخب

پروفیسر کاشف مصطفی پیپلا ضلع  وزیر آ باد کے صدر منتخب

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )پیپلا انتخابات میں گورنمنٹ چودھری علم دین پوسٹ گریجوایٹ کالج علی پورچٹھہ کے پروفیسر کاشف مصطفی ضلعی صدر منتخب ہوگئے ۔

 ضلع وزیرآباد میں پیپلا انتخابات 2024 کاانعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ علم دین کالج کے پروفیسر کاشف مصطفی ضلعی صدارت کے امیدوارتھے ۔پرنسپل پروفیسر محمد اشفاق علم دین ڈگری کالج، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین علی پور چٹھہ کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید، گورنمنٹ کالج برائے خواتین دلاور چیمہ کی انچارج پرنسپل مس سونیا نے تمام سٹاف سمیت علاقائی امیدوار کو 100 فیصد ووٹ دئیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں