منڈی بہائوالدین:چھنی مانگا تا قادرآباد ہیڈ ورکس سڑک کی تعمیر مکمل

منڈی بہائوالدین:چھنی مانگا تا  قادرآباد ہیڈ ورکس سڑک کی تعمیر مکمل

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او ضا صفدر کاظمی نے چھنی مانگا تا قادرآباد ہیڈ ورکس سڑک کی تعمیر مکمل ہونے پر باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی سمیت دیگر افسر اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ سڑک منڈی بہا ئوالدین کو دو اضلاع حافظ آباد اور وزیرآباد سے ملانے والی واحد سڑک ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں