ڈی ڈی او اکاؤنٹس ترقی ملنے پر حافظ فیاض کے اعزاز میں تقریب

ڈی ڈی او اکاؤنٹس ترقی ملنے پر  حافظ فیاض کے اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)حافظ محمد فیاض کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ترقی ملنے پر ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔۔۔

 جس میں صدر ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن گوجرانوالہ رانا کامران،جنرل سیکرٹری ایاز منہاس اوردیگر عہدیداران کے علاوہ بابر گجر،رانا گلشاد، رانا ظفر،محمد کاشف،کریم اللہ چیمہ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا کامران نے کہا کہ پروموشن ہر محنتی سرکاری افسر واہلکار کا حق ہے ، بروقت پروموشن ملنے پر سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں