علی پور چٹھہ:ٹرانسفارمر سے گرنے والے شعلے نے 20 ایکڑ گندم جلا ڈالی

علی پور چٹھہ:ٹرانسفارمر سے گرنے  والے شعلے نے 20 ایکڑ گندم جلا ڈالی

علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )آندھی کے باعث ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ سے گندم کی فصل کو آگ لگ گئی ،20ایکڑ فصل جل کر خاکستر ہو گئی ۔

علی پورچٹھہ گوجرانوالہ روڈ پر نواحی علاقہ پانڈوکی کے رہائشی دو بھا ئیوں رفاقت چٹھہ، ساجد چٹھہ کا زرعی رقبہ میں لگے ٹرانسفارمر سے شعلے تیار گندم کی فصل پر جا گر ے اور آگ بھڑک اٹھی ، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا اور آ گ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں