لدھیوالہ وڑائچ:سواریاں بٹھانے کا تنازع ،2 رکشہ ڈرائیور لڑ پڑے

لدھیوالہ وڑائچ:سواریاں بٹھانے کا  تنازع ،2 رکشہ ڈرائیور لڑ پڑے

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )عالم چوک میں سواریاں بٹھانے پر رکشہ ڈرائیور الجھ پڑے ایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے تشدد ، 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

عالم چوک میں رکشہ میں سواریاں بٹھانے پر ڈرائیور نوید اور عاطف کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے بعد دونوں نے ایک دوسرے پر آہنی راڈوں سے تشدد شروع کر دیا جس سے نوید عاطف اور ظہیر زخمی ہو گئے جبکہ جھگڑے کا حصہ بننے والے دیگر رکشہ ڈرائیور فرار ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں