ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال تعینات

ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان ایم ایس  عزیز بھٹی شہید ہسپتال تعینات

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان کو ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال تعینات کردیا گیا ، انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔

ڈاکٹر ایاز ناصر نے کہا کہ مریضوں کی خدمت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں انجمن بہبود ی مریضاں کے جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے نئے ایم ایس ڈاکٹر ایازناصر چوہان سے ملاقات کی۔ جاوید بٹ نے ایم ایس کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور امید کا اظہا ر کیا کہ آپ کو اﷲ تعالیٰ نے موقع دیا ہے آ پ مریضوں کی مریضوں کی بہتر انداز سے خدمت کرینگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں