تعلیمی بورڈ ، عرصہ سے تعینات 69 ملازمین کے تبادلے

تعلیمی بورڈ ، عرصہ سے تعینات 69 ملازمین کے تبادلے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) گوجرانولہ تعلیمی بورڈ نے عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ اور برانچ میں تعینات 69 ملازمین کے مختلف برانچز میں تبادلے کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔۔۔

چیئرمین بورڈ و کمشنر گوجرانولہ نے بورڈ ملازمین کی استعداد کار بڑھانے اور جنرل پبلک کے معاملات کے فوری حل کیلئے عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر براجمان رہنے والے ملازمین کے دوسری برانچز میں تبادلہ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ تاکہ وہ نئی برانچز کی امور سے بھی آگاہ ہوں اور ایک ہی برانچ میں عرصہ دراز سے رہنے کی وجہ سے ایسے ملازمین کی سیٹوں پر مناپلی کی وجہ سے دفتر کو گڈ گورننس کے لیے نئی اصلاحات کے متعارف کروانے اور انکے نفاذ کے حوالے سے جو مشکلات کا سامنا تھا اس کے حل کے لیے ان ملازمین کا دوسری برانچز میں تبادلہ ناگزیر تھا ۔دفتری حکمنامہ کے مطابق اعجاز احمد انصاری اسسٹنٹ کا تبادلہ لائبریری سے فنانس برانچ میں کیا گیا ہے ، اکیڈمک برانچ سے مسٹر عنصر محمود اسسٹنٹ کا تبادلہ فزیکل ایجوکیشن برانچ میں کیا گیا ہے ، اور فزیکل ایجوکیشن برانچ سے حافظ عبدالجبار اسسٹنٹ کا تبادلہ اکیڈمک برانچ میں کیا گیا ہے ، اسی طرح رجسٹریشن برانچ سے محمد صدیق اسسٹنٹ کا تبادلہ میٹرک برانچ اور میٹرک برانچ سے تنویر اعجاز کا تبادلہ رجسٹریشن برانچ میں کیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں