سیالکوٹ :فائرنگ کر کے مخالف مار ڈالا،ساتھی زخمی

سیالکوٹ :فائرنگ کر کے مخالف مار ڈالا،ساتھی زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) شادی سے واپسی پرگھر جانے والے دو افراد پر مخالفین نے فائرنگ کردی،ایک جاں بحق ،ایک شدید زخمی،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ چک منڈاہر روڈ پر ساجد قصائی، اپنے دوست شہباز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ۔۔۔

شادی کی تقریب سے واپس گھر آرہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ساجد قصائی اور شہباز شدید زخمی ہوگئے ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ساجد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شہباز کو زخمی حالت میں علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ مخالفین کی آپس میں سابق دشمنی چل رہی تھی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں