بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ

 بارش سے نشیبی علاقے زیر آب ، گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا، موسم بھی خوشگوار ہوگیا، بارش سے گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ۔

 گزشتہ روز دوپہر کو برسنے والی موسلادھار بارش نے شہر کا موسم خوشگوار اور حسین بنادیا ہے ۔ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے سیالکوٹ روڈ، پسرور روڈ، کمشنر روڈ، جی ٹی روڈ، سول ہسپتال روڈ سمیت شہر کی گلیاں زیر آب آگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ جبکہ بارش اور تیز ہوائوں کے باعث گیپکو کے ریجن بھر میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرگئے فیڈرز ٹرپ ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، تاہم گیپکو کی تشکیل کردی ٹیموں نے بارش تھمتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بجلی بحال کردی، بارش تھمنے کے بعد بھی آسمان پر بادل چھائے رہے ۔ ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کے تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے ریجن بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں