تتلے عالی:مجسٹریٹ غیر فعال، گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی

تتلے عالی:مجسٹریٹ غیر فعال، گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی

تتلے عالی(نامہ نگار ) پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ غیر فعال ہونے سے تتلے عالی کے عوام گرانفروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔

 تتلے عالی میں پرائس کنٹرول کمیٹی او رمجسٹریٹ غیر فعال اور افسروں کی جانب سے مارکیٹوں کا وزٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں،دکانداروں اور خوانچہ فروشوں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کرلئے ،ڈپٹی کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری اشیا خورونوش کی ریٹ لسٹیں دکانوں سے غائب کر دی گئی ہیں۔ضلعی وتحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کوسرکاری نرخوں کے بجائے کئی گنا زائد منافع لے کر فروخت کرنا معمول بن گیا ۔تتلے عالی میں چکن،چھوٹا بڑا گوشت،روٹی،نان،دالیں،سبزیاں،پھل ودیگر اشیا ضروریہ کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھائی جانے والی خود ساختہ قیمتوں سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔تتلے عالی،مرالی والہ،مجو چک،گھمن والا کے مکینوں رانا طیب مقصود،سابق ناظم رانا شبیراحمد نمبردار،سابق چیئرمین عبدالغفورگجر،سابق چیئرمین وارث مہر ودیگر نے ضلعی انتظامیہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو متحرک کرنے اور مہنگی اشیا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں