حقیقی آ زادی کی جدو جہد جلا رنگ لائیگی :ریحانہ ڈار

حقیقی آ زادی کی جدو جہد جلا رنگ لائیگی :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈارنے کہا ہے کہ 25 اپریل 1996 کو شروع ہونے والی جدوجہد آج بھی جاری ہے ۔۔۔

بانی چیئرمین نے سوئی غلام قوم کو شعور دیا ہے کہ وہ حقیقی آزادی حاصل کر سکتی ہے ، جب بانی چیئرمین نے یہ تحریک شروع کی تو شاید حالات اتنے مشکل نہیں تھے جتنے آج ہیں۔ ایک بہتر پاکستان کے حصول کیلئے ہمیں بس اسی طرح ڈٹے رہنا ہو گا اور وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم حقیقی آزادی حاصل کر لیں گے ۔ میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے 28 سال تک انصاف، انسانیت اور خودداری کی جدوجہد میں حصہ لیا۔میں یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں کہ میں پاکستان کو ایک آزاد اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہوں اور ہر ایک سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ ہمارے پاکستان کو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈاراور کارکنوں کے ہمراہ پارٹی کے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری میاں اعجاز جاوید، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں شان علی قمر، چودھری الطاف بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں