گوجرانوالہ روڈ پر باب حافظ آباد کی تعمیر کا منصوبہ مکمل

گوجرانوالہ روڈ پر باب حافظ آباد کی تعمیر کا منصوبہ مکمل

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ اور مقامی صنعت کار کی جانب سے گوجرانوالہ روڈ پر باب حافظ آباد کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ۔

 ڈپٹی کمشنر سند س ار شاد نے باب حافظ آباد کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔میپ رائس ملز کے سی ای او شیخ عدنان اسلم ، ڈسٹرکٹ ناظر ملک شعیب اسلم اعوان و دیگر بھی اس موقع پر موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے باب حافظ آباد کی تعمیر کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ باب حافظ آباد کی تعمیر سے شہر کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گا ۔ انکاکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ جہاں شہر کے چوکوں ، چوراہوں اور دیگر عوامی مقامات کی تزئین و آرائش اور شجر کاری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے تو وہیں ضلع کی مخیر شخصیات اور اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شہر او ر ضلع کی بہتری اور اس کے قدرتی حسن میں اضافہ کیلئے نئے پراجیکٹ شروع کر یں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر میپ رائس ملز کے سی ای او شیخ عدنان اسلم کی جانب سے باب حافظ آباد کی تعمیر کے عوامی فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ۔ شیخ عدنان اسلم نے بتایا کہ حافظ آباد چونکہ چاول کی کاشت کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے اس لئے باب حافظ آباد پر سٹی آف باسمتی ،کلمہ طیبہ اور درود ابراہیمی بھی تحریر کر ایا گیا ہے جبکہ باب حافظ آباد میں لائٹنگ کا بھی خصوصی طور پر بندو بست کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں