مقررہ ریٹ پر نان،روٹی نہ بیچنے پر کریک ڈاؤن کا حکم

مقررہ ریٹ پر نان،روٹی نہ بیچنے پر کریک ڈاؤن کا حکم

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نان اور روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کریں۔۔۔

پہلی خلاف ورزی پر کم از کم 10ہزار روپے کا جرمانہ اور دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈبل جرمانہ، مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حوالہ پولیس کیا جائے اور کاروبار کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔نان اور روٹی کے وزن میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نان روٹی ایسوسی ایشن اس بات کو ہر صورت یقینی بنائیں کہ روٹس 100 گرام وزن اورنان 120 گرام کاہو۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنرزو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور نان روٹی ایسوسی ایشن کے وفد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ، انہوں نے کہا کہ ضلعی اوورسیز پاکستانیز کمیٹی اداروں سے مل کر سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام تراقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کی عدالتوں میں پیروی میں بھی معاونت کی جاتی ہے اور گائیڈ کیا جاتا ہے تاکہ وہ متعلقہ فورم پر کیسز کو حل کراسکیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قابضین سے قبضہ واگزار کروا کران کے سپردکیا جا رہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں