ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا مختلف  امتحانی مراکز کا اچانک دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جاری سیکنڈ ائیر کے پیپر کیلئے ایس او پیز کے مطابق نظم وضبط کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز میں تعینات عملہ کو بھی چیک کیا اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ کرسچن ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ کے دورہ کے دوران بچوں میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب کی تقسیم کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور ریکارڈ کی پڑتال کی۔انہوں نے سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سٹوڈننس کو ٹائم لائن کے اندر کورس مکمل کر ائیں اور نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کریں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر مفید اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں