لدھیوالہ وڑائچ ،نان اور روٹی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی

لدھیوالہ وڑائچ ،نان اور روٹی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی اور ہوٹل و تندوروں پر سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کے باوجود نان اور روٹی کی قیمت میں کمی نہ آ سکی۔۔۔

 جرمانے مالکان ادا کرتے ہیں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ،ملازمین نے نرخ کم کرنے سے انکار کر دیا، بتایا گیا ہے کے گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سو گرام روٹی کی قیمت پندرہ روپے اور ایک سو بیس گرام نان کی قیمت بیس روپے مقرر کی تھی عالم چوک کوٹ اسحاق لدھیوالہ وڑائچ کے ہوٹلوں اور تندوروں میں روٹی اور نان کی سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں کرنے کے باوجود روٹی بیس روپے اور نان پچیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے ہوٹلوں اور تندوروں کے ملازمین کا کہنا ہے کے مالکان نے ہدایت کر رکھی ہے کے روٹی اور نان کی قیمت میں کمی نہ کی جائے ، ہم ضلعی انتظامیہ کو جرمانہ ادا کر دیں گے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کے سرکاری نرخوں پر عمل نہ کرنے والے ہوٹلوں اور تندوروں کو سیل کیا جائے اور مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں