گیپکو کی جانب سے اوور ریڈنگ بلدیہ وزیر آ باد نے ریکارڈ پیش کر دیا

گیپکو کی جانب سے اوور ریڈنگ  بلدیہ وزیر آ باد نے ریکارڈ پیش کر دیا

وزیرآباد (نامہ نگار)گیپکو اور بلدیہ وزیرآباد کے درمیان اوور ریڈنگ کا معاملہ، ایف آئی اے کی ٹیم نے بلدیہ وزیرآباد کا دورہ کیا ،فوکل پرسن گیپکو بھی ہمراہ تھے ۔

بلدیہ وزیرآباد نے اوور ریڈنگ کے بارے ایف آئی اے میں شکایت درج کرا رکھی تھی جس پر باقاعدہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ۔ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے انسپکٹر ملیحہ کی قیادت میں بلدیہ وزیرآباد آفس کا دورہ کیا اور چیف آفیسر و بلدیہ حکام سے ملاقات کی، بلدیہ حکام نے اوور ریڈنگ سے متعلقہ تمام ریکارڈ انکوائری ٹیم کے سپرد کر دیا ، بلدیہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 5 کروڑ روپے کی اوور ریڈنگ کی گئی ہے جس پر انکوائری جاری ہے ، بلدیہ حکام نے الزام لگایا ہے کہ گیپکو اوور ریڈنگ کور کرنے کیلئے پیپرز ایم سی او اور ٹھیک میٹرز کو تبدیل کرتا رہا ہے ، ایف آئی اے حکام اس پر بھی انکوائری کریں، مزید اوور ریڈنگ کے ثبوت سامنے آئیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں