گجرات :قائدا عظم لائبریری،ریڈرز کلب کے تحت ادبی نشست

 گجرات :قائدا عظم لائبریری،ریڈرز کلب کے تحت ادبی نشست

گجرات (سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )جامعہ گجرات کی قائدا عظم لائبریری اور ریڈرز کلب کے زیر اہتمام بک ویک کو بھرپور طریقہ سے مناتے ہوئے ایک سنجیدہ ادبی نشست‘‘پیراسائیکالوجی: ایک علمی سفرــ’’ کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔

استاد و صوفی شخصیت طیبہ صدف نے ریسورس پرسن کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے طلبہ کی ذہنی و فکری تربیت کی۔ مہمان خصوصی فوزیہ شاہد انور تھیں۔ مہمانان اعزاز میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا، ڈین پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف، چیف لائبریرین ڈاکٹر ذکی الزماں، ڈاکٹر محمد یوسف، لائبریرین رمیزہ مشتاق و دیگر شامل تھے ۔ میزبانی کوارڈینیٹر ریڈرز کلب ڈاکٹر رخسانہ ریاض نے کی۔ طیبہ صدف نے کہا کہ مادی دنیا انسانی خیال کا پرتو ہے ۔ خیال و فکر کے سرچشموں کو دریافت کرتے ہوئے تطہیر کردار ممکن ہے ۔ مابعد از نفسیات علم کی انتہائی اہم شاخ ہے جو ماورائے عقل و فہم واقعات و مباحث پر روشنی ڈالتی ہے ۔ تصوف و روحانیت نے اسلامی روایت کو تقویت دیتے ہوئے انسانی فکر کی اندرونی تہوں کو دریافت کرنے کی کامیاب کوشش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر فیصل محمود مرزا نے کہا کہ نصابی تربیت کے ساتھ طلبہ کی ذہنی و فکری تربیت لازم ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں