ترقیاتی منصوبوں کا ڈیٹا طلب،فنڈز کیلئے فہرست کی تیاری کا فیصلہ

ترقیاتی  منصوبوں  کا  ڈیٹا  طلب،فنڈز  کیلئے  فہرست  کی  تیاری  کا  فیصلہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام مقامی حکومتوں اور ڈویلپمنٹ اداروں سے ترقیاتی منصوبوں کا ڈیٹاطلب کرلیا اور۔۔۔

 آئندہ بجٹ میں علاقائی سطح پر تعمیر وترقی کے منصوبوں کے اجرا کیلئے خطیر فنڈز مختص کرنے کیلئے فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔10لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک کے ترقیاتی منصوبوں کی اگلے مالی سال کیلئے منظوری دی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشنز ، ضلع کونسلز،جی ڈی اے ،ہائی ویز ،واسا ،پبلک ہیلتھ انجینئرز ،بلڈنگز،ایجوکیشن اورہیلتھ محکمہ جات کے سربراہ چھوٹے بڑے ضروری منصوبہ جات ارسال کرسکیں گے جبکہ میونسپل کمیٹیوں اور یوسی سطح پر چھوٹی سکیمیں تیار کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کا اختتام قریب آنے پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں اور ترقیاتی محکمہ جات کو ترقیاتی منصوبوں کی مدمیں فنڈز دینے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے اور آئندہ بجٹ میں بلدیاتی اداروں کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جانے کاامکان ہے ،محدود تخمینہ پر مشتمل منصوبے طلب کئے گئے ہیں جن کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں