دوسرے روز بھی بارش،ژالہ باری، گلی محلے زیر آب

 دوسرے روز بھی بارش،ژالہ باری، گلی محلے زیر آب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ شہر اور گردنواح میں دوسرے روز بھی گرج چمک کے ساتھ بادل خوب جم کر برسے بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار اور حسین ہوگیا۔

چند گھنٹوں کی بارش سے نشیبی علاقے اور گلی محلے زیر آب آگئے ، رات گئے نشیبی علاقوں میں کھڑا پانی شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کرتا رہا۔ واسا کی ٹیمیں نکاس آب میں مکمل ناکام رہیں۔ گوجرانوالہ اور گردونواح میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ روز موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہا۔ چند گھنٹوں کی بارش نے شہر کو جھل تھل کردیا۔ بارش سے جی ٹی روڈ، سیالکوٹ روڈ، پسرور روڈ، کمشنر روڈ، سول ہسپتال روڈ، کھیالی بائی پاس، پنڈی بائی پاس، ماڈل ٹائون کے علاقوں اور گلی محلوں میں کئی فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔ مین شاہراہوں پر کھڑے بارش کے پانی میں راہگیروں کی گاڑیاں بند ہوتی رہی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گوجرانوالہ ریجن میں بارشوں کی پیشگوئی کررکھی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں