ڈسکہ :خاتون کی ایما پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

ڈسکہ :خاتون کی ایما پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

منڈیکی گورائیہ،ہیڈ بمبانوالہ (نامہ نگار) خاتون کی ایما پر 3افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

نواحی گاؤں جنڈو ساہی کا مقصود اور اسکے بھائی شکور ،مقبول اور غفور موٹرسائیکلوں پر جارہے تھے کہ کوٹ جنڈو کے قریب پہلے سے موجود رفیق عرف شہباز اور دو افراد نے روک لیا اوران شکور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں شکور موقع پر ہی دم توڑگیا، وجہ عناد مقدمہ بازی بتائی جاتی ہے ،بتایا گیا ہے کہ ملزموں نے شکورکا قتل خاتون عدیلہ انجم کی ایما پر کیاہے ۔ پولیس نے رفیق عرف شہباز،عدیلہ انجم اور دو نامعلوم افرادکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں