کھبیکی میں نکاسی آب کے مسائل ،مکینوں کی زندگی اجیرن

کھبیکی میں نکاسی آب کے مسائل ،مکینوں کی زندگی اجیرن

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)موضع کھبیکی نزد قلعہ دیدار سنگھ میں نکاسی آب کے مسائل نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی سکولز کے بچوں، بزرگوں اور خواتین کیلئے گلیوں سے گزرنا محال ہونے لگا۔۔۔

علاقہ مکینوں نے منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام اور اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کی داد رسی کی جائے اور گاؤں میں سیوریج سہولیات فراہم کی جائیں اگر ہمارے پرامن اور جائز مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو قلعہ دیدار سنگھ میں حافظ آباد روڈ پر بڑے دھرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور مطالبات منوائے بغیر واپس نہیں لوٹیں گے ،شہریوں اسد علی ،قیصر باجوہ ،ریاض ارائیں،امام مسجد سید کفایت اللہ اور عبداللہ ریاض نے کہا تمام برادریوں اور سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن صاف ستھرا پنجاب فقط فوٹو سیشن کی حد تک تو نظر آ رہا ہے جبکہ زمینی حقائق قطعاً مختلف ہیں۔ صوبائی حکام اگر زمینی حقائق پر نظر نہیں رکھ سکتے تو شعبدہ بازیاں بند کر دیں۔ مریم نواز صرف شہری حلقوں کی وزیر اعلیٰ نہیں بلکہ دیہی ایریاز بھی ان کے زیرکنٹرول ہیں وہ اس جانب بھی دھیان دیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں