بارش سے گندم متاثر ،کسانوں کا امدادی پیکیج کا مطالبہ

بارش سے گندم متاثر ،کسانوں کا امدادی پیکیج کا مطالبہ

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار ) لدھیوالہ ،مغل چک، پپناکھہ، مدوخلیل، دھاڑیوال میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے گندم کی 4 ہزار ایکڑ پر تیار فصل تباہ ہو گئی ،کھیتوں میں دو فٹ تک پانی جمع ہونے سے کسان پریشان ہوگئے ۔

لدھیوالہ، مدوخلیل، مغل چک، پپناکھہ، ٹھکر کے ،بکھڑے والی، دھاڑیوال سمیت گردوانوح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے کھیتوں میں پانی جمع ہونے سے گندم کی تیار فصل برباد ہو گئی۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری نرخوں پر گندم کی خریداری شروع نہ ہونے سے اوپن مارکیٹ میں اونے پونے داموں خریدی جا رہی ہے جس سے ہمیں مالی خسارہ ہو رہا ہے ۔دوسری جانب رہی سہی کسر بارش نے نکال دی ہے حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں