اسسٹنٹ کمشنروں ‘افسروں کا انٹر میڈیٹ امتحانی سینٹر کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنروں ‘افسروں کا انٹر میڈیٹ امتحانی سینٹر کا دورہ

میانوالی ‘کندیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر میانوالی نعمان محمود رانا اور ریونیو افسران تحصیل میانوالی نے تحصیل میانوالی میں انٹرمیڈیٹ (II) کے امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔

جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم نے تحصیل پپلاں کے مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ۔ تمام امتحانی مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ریونیو افسران نے سپر ٹینڈ نٹ امتحانی مراکز کو ہدایت جاری کی کہ امتحانی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں