ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع کا تحصیل عیسیٰ خیل کا دورہ

ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع کا تحصیل عیسیٰ خیل کا دورہ

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع محمد نواز ملک کا تحصیل عیسیٰ خیل کا دورہ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع میانوالی نے عیسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں کسانوں کی کپاس کی فصل کا معائنہ کیا۔

 فصل کا اُگاؤ اطمینان بخش تھا اور فصل حالت تسلی بخش تھی ۔ انھوں نے فیلڈ سٹاف عیسیٰ خیل کے ساتھ میٹنگ کی۔ ان کو کپاس زیادہ اُگاؤ مہم کے تحت زمینداروں کو کپاس کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی تلقین کریں۔ کپاس کے سروے کیساتھ زمینداروں کی کپاس کے ہر مرحلہ پر رہنمائی کرنے پر زور دیا۔ اس کیساتھ ساتھ کاشتکاروں کو فصل گندم کی باقیات کو نہ جلانے کی ترغیب دیں کیونکہ کہ فصلات کی باقیات کو جلانے سے سموگ بنتی ہے اور جلانے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورایا کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ اور کسانوں کو کپاس کی فصل کی بیماریوں کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے سپرے سے متعلق آگہی فراہم کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں زمیندار حضرات کو رہنمائی کی ضرورت ہو تو وہ محکمہ زراعت توسیع کے دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں