گیپکو میں آن لائن کچہری،جی ایم آپریشن نے شکایات سُنیں

گیپکو میں آن لائن کچہری،جی ایم آپریشن نے شکایات سُنیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

 آن لائن کچہری کے دوران جنرل منیجر آپریشن مظہر نوید نے فیس بُک پر براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سُنیں اور اُن کے حل کے لئے موقع پرمتعلقہ افسروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر مظہر نوید نے کہا کہ صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات کا بروقت اور اُن کی دہلیز پر ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے کچہری کے دوران گوجرانوالہ سمیت سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد ، نارووال، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد اضلاع سے متعدد صارفین نے اپنے بجلی سے متعلق مسائل بیان کئے جن کے حل کیلئے جنرل منیجر آپریشن نے موقع پر احکامات جاری کئے۔ صارفین نے آن لائن کھلی کچہری کے انعقاد پرگیپکو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں