حافظ آباد:افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

حافظ آباد:افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی میاں افضل حسین تارڑ کی وفات پر تعزیتی ریفرنس زیر صدارت صدر پریس کلب رانا ارشد انجم منعقد ہوا۔۔۔

جس میں مرحوم کو سیاسی وسماجی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر امتیاز احمد تاج، جنرل سیکرٹری حافظ عزیز الرحمن، سابق صدر نعیم قمر، انجمن تحفظ حقوق کاشتکاراں شاہد ہنجراا یڈووکیٹ، انجم شیخاں کے ضلعی صدر شیخ ارشد شفیق سمیت صحافی برادری اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ رانا ارشد انجم نے کہا کہ میاں افضل حسین تارڑ حافظ آباد کے بااصول،بزرگ اور زیرک انسان ہونے کے ساتھ ساتھ منجھے ہوئے سیاستدان تھے ،ان کے انتقال سے ملکی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوگیاہے جو شاید ہی پر ہوسکے ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہروہ ایک ایسی توانا آواز تھی جوساری زندگی بغیر کسی لگی لپٹی کے اپنے موقف پرقائم رہے اورساری سیاسی زندگی قومی مفادات کے عین مطابق تمام تر توانائیاں صرف کرتے رہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں