سہولیات نہ ہو نے سے حوالاتیوں سے بد ترین سلوک

 سہولیات نہ ہو نے سے حوالاتیوں سے بد ترین سلوک

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں کی حوالاتوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے قید ملزمو ں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔

حوالاتوں میں قید ملزموں کاکہنا ہے کہ ہمارے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیاجاتا ہے ،حوالات میں چند افراد قید کی گنجائش ہونے پر پولیس اہلکار جان بوجھ کر حوالاتوں میں درجنوں قیدیوں کو بند کردیتے ہیں ان درجنوں قیدیوں کو ہوا دینے کیلئے صرف پنکھا لگایا گیاہے ،گرمی کی وجہ سے حوالاتوں میں قید ملزم موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،حوالاتوں کے باہر ڈیوٹی سرانجام دینے والے سنتریوں کو ملزموں کے لواحقین خرچ پانی دیں تو وہ اپنے لئے لگا ئے گئے پیڈسٹل فین کا رخ اس قیدی کی طرف موڑ دیتے ہیں اور باقی قیدی گرمی میں نڈھال رہتے ہیں ،کوئی بھی اس طرف دھیان نہیں دے رہا۔ علاقہ کے سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں