قرضے لیکر غریب کا معاشی قتل کیا جارہا :مزدور رہنما

قرضے لیکر غریب کا معاشی قتل کیا جارہا :مزدور رہنما

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں،آئی ایم ایف سے قرضوں کے حصول کے نام پر عام آدمی خصوصاً محنت کشوں اور کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔۔۔

بجلی ،گیس،پٹرول کے نرخوں میں آئے دن اضافہ کرکے مہنگائی کا طوفان بر پا کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مزدور ایکشن کمیٹی گوجرانوالہ کے سینئر رہنماوں ملک نصیرا لدین ، صاحبزادہ محمد سعید حاتم، ولی الرحمن خاں، محمد یوسف سپرا،محمد نعیم بٹ ، زبیر احمد رانجھا،پرویز مٹو،عمران خالد بٹ، رانا محمد ندیم، جاوید اقبال انجم،ذکا اللہ باجوہ، عارف بھٹی ، اعجاز احمد چشتی ،آجد جاوید نے دنیافورم میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا، دالیں ، گھی، سبزی اور دیگر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے ۔پینشن اصلاحات اور لیو انکیشمنٹ کے سابقہ نظام کو بحال کیا جائے ،اداروں میں ورک چارج ملازمین اور محنت کشوں کو مستقل کیا جائے ،ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ ضروری ہے ،مزدورں کے بچوں کی ایجوکیشن سکالرشپ، ڈیتھ گرانٹ،میرج گرانٹ جاری کی جائے ،نو عمر بچیوں کی جبری مشقت ختم کی جائے اور خواتین ورکرز کوکام کی جگہ پر تحفظ اور اداروں کے اندر رہائش مہیا کی جائے ، محنت کشوں کے حقیقی قائدین کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی کا موقع دیاجائے ،اگر حکومت نے حقوق و مطالبات پر توجہ نہ دی تو ملک بھر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں