گجرات:ٹراما سنٹر کی نئی آئی سی یو و ارڈ میں 5بیڈز کا اضافہ

گجرات:ٹراما سنٹر کی نئی آئی سی یو  و ارڈ میں 5بیڈز کا اضافہ

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ ٹراما سنٹر کی نئی آئی سی یو و ارڈ 8بیڈ سے بڑھا کر 13بیڈ پر کر دی گئی۔۔۔

جسکی اپ گریڈیشن پر ایک کروڑ کے لگ بھگ لاگت آئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے عہدیدار وں نائب صدر یاسر یعقوب سیٹھی،جوائنٹ سیکرٹری اخلا ق شفیع ، فنانس سیکرٹری توصیف عبداﷲ ، ایس ڈی او محکمہ بلڈنگ قمرالزمان ، سیکرٹری اطلاعات عبدالستارمرزا کوٹراما سنٹر کی نئی آئی سی یو وارڈ کے وزٹ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں