ماحولیاتی آلودگی کیخلاف مہم غیر مؤثر

ماحولیاتی  آلودگی کیخلاف مہم غیر مؤثر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ سمیت پانچ حکومتی اداروں کا ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے شروع کی گئی مہم غیر مؤثر، گوجرانوالہ شہر کو آلودگی سے پاک بنانے کا پلان روک دیاگیا۔۔۔

اندرون شہر کی 1200سے زائد فیکٹریوں ، بھٹہ خشت اور بھٹیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں لیکن محکمہ ماحولیات کے انسپکٹرز کی ملی بھگت سے آلودگی کا خاتمہ نہ ہوسکا اور دوبارہ آلودگی پھیلانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ 5 حکومتی اداروں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی، گوجرانوالہ شہر کے گردونواح میں زہریلا دھواں ،پلاسٹک جلانیوالی کیمیکلز ،تیزابی بھٹیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا جبکہ بعض علاقوں میں چربی پگھلانے کا دھندہ بھی جاری ہے ،ضلعی افسر اور محکمہ ماحولیات کی متعدد کارروائیوں کے باوجود ماحولیاتی آلودگی پر قابو نہ پایا جاسکا ۔شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے متعددعلاقہ مکینوں نے نقل مکانی کرلی۔ ضلعی انتظامیہ ،محکمہ ماحولیات ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، ہیلتھ اتھارٹی اور محکمہ لیبر نے آلودگی اور بیماریاں پھیلانے والی فیکٹریوں ،کارخانوں کے خلاف کارروائی کیلئے متعدد بار منصوبہ بندی کی اور ہر سال کی طرح گزشتہ چند ماہ میں بھی چند فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی لیکن دوبارہ بھٹیاں ،فیکٹریاں ،زہریلا دھواں ،کیمیکل ملے پانی کا استعمال کرنے لگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں