کامونکے :مسلح افراد کا دکاندارسمیت دو افراد پر تشدد

کامونکے :مسلح افراد کا  دکاندارسمیت دو افراد پر تشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر )مسلح افراد نے دکاندارسمیت دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔نواحی گاؤں فیض آباد کے عبدالستار کی اہلیہ زرینہ کوثر نے گاؤں کے شیراز سے تعلق استوار کررکھے تھے ۔

ایک ماہ قبل عبدالستار نے بیوی اور اُسکے آشنا کو حالت غیر میں دیکھ کر تشدد کیا تھا، گزشتہ روز عبدالستار اپنی دُکان پر موجود تھا کہ شیراز نے مزمل اورچار نامعلوم افراد کے ہمراہ حملہ آور ہوکر ڈنڈوں سوٹوں اور اسلحہ کے بٹ مار کر عبدالستار کوشدید زخمی کردیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں