موسم کی تبدیلی سے دمہ کے مریضوں کو مشکلات ہو تی ہیں :ڈاکٹر قمر رفیق

موسم کی تبدیلی سے دمہ کے مریضوں  کو مشکلات ہو تی ہیں :ڈاکٹر قمر رفیق

وزیرآباد(نامہ نگار)دمہ کے مریضوں کو موسم کی تبدیلی کے ساتھ سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 انہیں صحت کا خیال اور معالج سے رابطہ رکھنا چاہیے ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر قمر رفیق نے دمہ سے آگاہی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دمہ یعنی سانس کا مرض ماحولیاتی و فضائی آلودگی سمیت زمینی آلودگی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے ،مریض کو گردو غبار اور سگریٹ نوشی سے مکمل پرہیز کرنا چاہیے جن گھروں میں پرندے اور جانور ہوتے ہیں ،وہاں مریض کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں